کیئر کی بالٹی مور مسجد حملے کی ملزمہ پر مزید الزامات عائد کرنے کی سفارش

0
151

 

سیکیورٹی فورسز ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کڑے اقدامات کریں :ڈائریکٹر زینب چودھری

نیویارک (پاکستان نیوز ) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بالٹی مور میں مسجد میں فائر بم حملے میں ملوث 43سالہ خاتون ہیتھر میزل پر نفرت آمیز واقعے کے تحت مزید الزامات عائد کرنے کی سفارش کی سفارش کر دی ہے ، امام مسجد کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی جانب سے مسجد کے کھڑکی سے ایک فائر بم اندر پھینکا گیا جس سے نمازیوںسمیت تمام افراد میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ، واقعہ کے بعد پولیس کو کال کی گئی تو اس نے ملزمہ کو فوری طور پر حراست میں لیا ، امام کا کہنا تھا کہ اس قسم کی واقعات کی روک تھام کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ، اس موقع پر کونسل آن امریکن اسلامک ریلشن میری لینڈ کی ڈائریکٹر زینب چودھری نے کہا کہ ہم سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے ملزمہ کو کڑی دفعات کے تحت سزا دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here