پانچ جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگ نہ کرنے پر اتفاق

0
82

واشنگٹن(پاکستان نیوز)پانچ عالمی طاقتیں جوہری ہتھیاروں کا پھیلائو روکنے پر متفق ہو گئیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس امریکہ چین برطانیہ فرانس نے جوہری ہتھیاروں کا پھیلائو روکنے پر اتفاق کیا۔ پانچوں ممالک نے کبھی بھی ایٹمی جنگ نہ لڑنے کا عہد کیا۔ پی فائیو ممالک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ کبھی نہیں جیتی جا سکی۔ جوہری ہتھیار دفاعی مقاصد اور جارحیت روکنے کیلئے استعمال ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو ، تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدوں کی پاسداری جاری رکھی جاے گی، رکن ممالک تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالیں گے کریملن کے مطابق جوہری ممالک نے مشترکہ بیانات جاری کئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپس میں جنگ سے بچا جائے اور مل کر عالمی سطح پرسکیورٹی کی فضا قائم کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here