الینوئیس (پاکستان نیوز) امریکا کی ریاست الینوئیس کے شہر راک فورڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق راک فورڈ میں ایک مسلح شخص نیفائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔