بھارتی متنازع فلم کی ریلیز پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا شدید احتجاج

0
1682

نیویارک (پاکستان نیوز) دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر ، جسٹس فار آل (جے ایف اے ) انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی ) سمیت متعدد گروپوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی بھارتی فلم سوریا ونشی کی ریلیز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ، CAIR نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فلم ہندوستانی “لو جہاد” سازشی تھیوری کو آگے بڑھاتی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلمان مرد ہندو خواتین کو بہکا کر اسلام قبول کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ یہ فلم ایسے مناظر سے بھی بھری پڑی ہے جس میں ہندوستانی مسلمانوں کو بے وفا، پرتشدد ، انتہا پسندوں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا ہر تیسرا فریم خون آلود اسلامو فوبک امیج ہے۔ فلم میں ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو بھی جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس نے ریاست جموں و کشمیر کی خود مختاری چھین لی تھی۔ CAIR ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی کوآرڈینیٹر حذیفہ شہباز نے کہا کہ سوریاونشی فلم انڈسٹری میں مسلم مخالف تعصب کی ایک مکروہ اور خطرناک مثال ہے جسے مسلمانوں اور اسلام کو دوسروں کے لیے خطرہ اور کمتری کے طور پر پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے، یہ فلم مسلمانوں کو مزید خطرے میں ڈالنے کا کام کرتی ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں کو درپیش نفرت اور دشمنی کے ماحول میں حصہ ڈالتی ہے۔سیو انڈیا فرام فاشزم تنظیم کے ظاہر عادل نے کہا کہ نازی پروپیگنڈا مشین نے اپنے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے فلموں کا وسیع استعمال کیا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اس بیانیے کی وجہ کیا ہے۔ ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کا مودی اور ان کی بی جے پی پارٹی اسی طرح فلموں کا استعمال اپنے مسلم مخالف، ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here