نصف امریکی شہریوں کا اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کرنیکا مطالبہ

0
7

نیویارک (پاکستان نیوز)اکنامسٹ اور یوگو کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے نتائج نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس کے مطابق 49 فیصد امریکی شہریوں کی رائے ہے کہ امریکہ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کرنا چاہیے۔ اس سروے میں شامل 27 فیصد افراد نے اس گرفتاری کی مخالفت کی جبکہ 23 فیصد افراد نے کسی حتمی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ مزید برآں 47 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم غصہ کی صورتحال میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں۔ یہ وارنٹ سال 2024 میں جاری کیا گیا تھا اور حالیہ دنوں میں اس موضوع پر شدید قانونی اور سیاسی بحث جاری ہے۔ نیویارک شہر کے میئر زوہران ممدانی نے جولائی کے وسط میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اس قانونی صلاحیت پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیتن یاہو کو ان کی حدود میں حراست میں لیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں نے اس معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے جس کے تحت اس عالمی عدالت کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2025 میں اس عدالت پر پابندیاں بھی عائد کی تھیں اور حال ہی میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ستمبر میں آمد کے دوران نیتن یاہو کو کسی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here