واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کی گیار دریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔ خفیہ اوروں سی آئی اے اور ایف بی آئی کی مرتب کر دور پورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دشمن ممالک ان علیحدگی پسند تحریکوں کی مالی مدد کر رہے ہیں ان تحریکوں میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت ملکی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ایک ادارے کی مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیو ہمپشائر ان ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوا ہے جنہوں نے اپنی علیحدگی کی تحریکیں شروع کر رکھی ہیں۔ نیو ہمپشائر کی آزادی کی تحریک کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی حد سے زیادہ مداخلت کو مسترد کرتی ہے اور ہماری تحریک نیو ہمپشائر کو ایک آزاد، خود مختار اور خوشحال قوم بنانے کلئے پُرعزم ہے امریکہ سے علیحد گی حاصل کرنے والی تحریک کی صدر کارلہ گیر یک کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں 25 ملین غیر منتخب بیورو کریٹس ہیں اور وہ قوم کو دیوالیہ کے دہانے پر لے جانے کے ذمہ دار ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ ہر سال ٹیکس دہندگان، ڈالروں سے عیاشیاں کرتے ہیں اور سالہا سال سے ریاست نیو ہمپشائر کے شہریوں کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں ہم امریکہ کے ساتھ اب نہیں چل سکتے ہمیں اپنی حکومت بنانے کا حق حاصل ہے اور ہم آزادی کے بعد نیو ہمپشائر کے رہائشیوں کے حقوق اور بنیادی ضروریات کے تحفظ کی ضمانت کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔