ناسو کائونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کی خصوصی تقریب

0
160

نیویارک (پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے ناسو کائونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے کرکٹرز، سپورٹس شخصیات نے شرکت کی ، تقریب میں سابق پاکستانی کپتاسن شعیب ملک ، سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کورٹنی ایمبوروز، بالی ووڈ اداکار نیتل مکیش سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سی ای او ”بریٹ جانز” نے تقریب میں شرکت کرنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز، شوبز اور سپورٹس شخصیات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9جون کو ناسو کائونٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، امید کرتے ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی ۔بروس بلیک مین کے مشیر چودھری اکرم ، محسن شاہ ، اعون نقوی ، عاصم ملک نے تقریب کے انعقاد میں خصوصی کردار ادا کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناسو کائونٹی کے چیف ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے تمام کھلاڑیوں، کرکٹرز، سپورٹس پرسنالٹیز کا شکریہ اداکیا ، اور ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ناسو کائونٹی میں ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ، مجھے کرکٹ کا زیادہ علم نہیں لیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے میں نے بھی کرکٹ کے متعلق بہت سی معلومات حاصل کی ہیں، اہم امید کرتے ہیں کہ دنیا بھر سے کرکٹ کے مداح، شائقین ، کھلاڑی میچ سے لطف اندوز ہو ں گے اور ورلڈ کپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ”پاکستان نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ناسو کائونٹی سٹیڈیم کی وکٹ آسٹریلیا سے بنوائی گئی ہے اس لیے اس میں بائونس ہوگا ، امریکہ میں کرکٹ کا آغاز کرکٹرز کے لیے بڑی اچھی بات ہے،واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلی ٹیم نے امریکا کے لیے اُڑان بھر لی ہے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور میزبان امریکا سمیت تین ٹیموں کو ورلڈ کپ میں ڈیبیو ہو رہا ہے۔اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے سب سے پہلی ٹیم جس نے امریکا کے لیے اڑان بھری ہے وہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپئن سری لنکا ہے۔سری لنکا کی ٹیم آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کی قیادت میں امریکا کے لیے روانہ ہوئی اور روانگی سے قبل اپنے مذہبی عقائد کے مطابق رسومات میں حصہ لیا۔وہ میگا ایونٹ کے لیے امریکا روانہ ہونے والی پہلی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 3 جون کو نیویارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔لنکن ٹائیگرز 7 جون کو ڈلاس میں بنگلہ دیش، 11 جون کو نیپال سے لاڈرہل اور 16 جون کو سینٹ لوشیا میں نیدر لینڈ سے ٹکرائیں گے جس کے بعد سری لنکن ٹیم اگلے مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here