پاکستانی خاتون سے زبردستی بچہ چھین کر چرچ کے سپرد

0
180

نیویارک(پاکستان نیوز) کوئنز کائونٹی چائلڈ سروسز کے اہلکاروں نے مسلمان پاکستانی ماں سے بچے کو زبردستی چھین کر چرچ کے حوالے کر دیا۔ امریکہ میں مقیم بچے کی ماں بشریٰ احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ میرے بچے کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر مجھے سے الگ کیا گیا ہے۔ امریکی فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت صرف فوری خطرے کی صورت میں ہی بغیر وارنٹ بچے کو اٹھایا جا سکتا ہے لیکن کوئنز کائونٹی ڈیپارٹمنٹ اس بات کو ثابت نہیں کرسکا کہ بچے کیلئے کوئی فوری خطرہ تھا۔ اس حوالے سے کوئی پٹیشن بھی فائل نہیں ہوئی۔ یو این چارٹر کے تحت ہر ملک انسانی حقوق پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ میرا بچہ میری مرضی کے بغیر کیتھولک گارڈین چرچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت پاکستان اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اس زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here