واشنگٹن (پاکستان نیوز) اوبر اور لفٹ ڈرائیوروں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے ، دو نوں کمپنیوں نے ایک زوم میٹنگ کے ذریعے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ڈرائیوروں کو سٹیلمنٹ کی رقم جلد جاری کی جائے گی ، ای میلز کے ذریعے 70ہزار سے زائد ڈرائیوروں نے سیٹلمنٹ رقم کیلئے اپلائی کیا تھا ، دونوں کمپنیوں نے اس حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور ایک ماہ کے بعد رقم کی ترسیل شروع کر دی جائے گی ، جبکہ 10 اکتوبر تک مزید ڈرائیور سیٹلمنٹ رقم کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔