نیویارک (پاکستان نیوز) نومنتخب میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے سیول کیچنٹ کو نیویارک پولیس کی پہلی خاتون کمشنر کے طورپر منتخب کر لیا ہے ، سیول نے دی پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم کی شرح میں کمی ہماری اولین ترجیح ہے ، پوری کوشش کریں گے کہ جرائم پیشہ عناصر کو سلاخوں کے پیچھیں ڈالیں ، لانگ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ سیول 15 مہینوں کے دوران 351 پولیس افسران کی قیادت کر چکی ہیں ، نیویارک پولیس کے ریٹائرڈ کیپٹن اور نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز نے ”دی پوسٹ ” کو بتایا کہ کیچنٹ سیول ایک ثابت شدہ کرائم فائٹر ہے جس کا تجربہ اور جذباتی ذہانت نیویارک کے لوگوں کو تحفظ کی ضرورت اور انصاف دونوں فراہم کرنے کے لیے ہے۔ایرک ایڈمز نے کہا کہ سیویل ہر روز جرائم پر توجہ مرکوز کرکے نیو یارک کے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور ہمارے شہر کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گی، سیول نے بتایا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری پوری توجہ پرتشدد جرائم پر ہے۔ پرتشدد جرائم کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔