پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مہم افغانستان اوربھارت ملوث ، گٹھ جوڑ بے نقاب

0
62

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کے خلاف پروپگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، بھارت اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے ایما پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے۔ المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی را مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت المرصاد کو 20لاکھ افغانی روپے کابجٹ مسلسل فراہم کرتی آرمہی ہے۔ المرصاد اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے۔ المرد صاد کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانسیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔ افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لئے خودساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے ، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لئے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here