اسلامک بینک نے ریسرچ فرم ایوارڈ جیت لیا

0
81

نیویارک (پاکستان نیوز) دی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک انسٹی ٹیوٹ نے گلوبل اسلامک فنانس انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے ”بیسٹ اسلامک ریسرچ فرم” ایوارڈ اپنے نام کرلیا، دی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے مسلسل تیسرے سال یہ ایوارڈ جیتا گیا ہے، ایوارڈز تقریب کے دوران آئی ایس ڈی بی آئی نے دوسرے ہائی پروفائل اداروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ایوارڈ پر اپنے تبصرے میں ISDBI کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سمیع السویلم نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے اسلامی مالیاتی صنعت سے ایک اور توثیق حاصل کی ہے۔ یہ ایوارڈ ہمارے ساتھیوں کے محنت اور اختراعی کام کا اعتراف ہے، ہمیں اپنے ساتھیوں پر فخر ہے اور ہم اپنے رکن ممالک اور دنیا بھر میں اسلامی مالیاتی صنعت کے فائدے کے لیے اچھے کام کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔آئی ایس ڈی بی آئی اسلامی معاشیات اور مالیات میں ایک اہم ادارہ ہے، جس میں پائیدار ترقی کے لیے تحقیق، صلاحیت اور جدید علمی حل میں نمایاں کامیابیوں کا ٹریک ریکارڈ ہے۔2021 میں آئی ایس ڈی بی آئی کو ملنے والے IFN ایوارڈ نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے علمی حل پیدا کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے اختراعی انداز کو سراہا، جب کہ 2020 میں ایوارڈ نے COVIDـ19 وبائی امراض کے درمیان آئی ایس ڈی بی آئی کی سوچ کی قیادت اور حرکیات کے مظاہرے کو اجاگر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here