146ماورائے عدالت قتل،عالمی تنظیم کا آدتیہ ناتھ یوگی کیخلاف پابندیوں کا مطالبہ

0
100

نیویارک (پاکستان نیوز) بین الاقوامی قانونی فرم نے امریکہ کی حکومت سے اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے خلاف 2017 اور 2021 کے درمیان ریاست کی پولیس فورسز کے ذریعہ مبینہ طور پر ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ان کے کردار کے لئے ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 9 فروری 2022 کو محکمہ خارجہ اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری کے پاس دائر کردہ عرضداشت میں یوپی کے پولیس کے حال ہی میں ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل اوم پرکاش سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ سنجیو تیاگی کے خلاف بھی پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔عالمی وکیل ٹوبی کیڈمین نے دی وائر کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے مطالبے کی ایک واضح بنیاد موجود ہے، تینوں افراد اس وقت کمانڈ اینڈ کنٹرول کی پوزیشن میں تھے جب پولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیا، پولیس کے ذریعے قتل کروانے کے اہم احکامات بھی موجود ہیں۔یوپی پولیس نے 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے نام نہاد “انکاؤنٹر” کے انداز میں کس طرح کم از کم 146 ماورائے عدالت قتل کیے اور جرائم کے خلاف “زیرو ٹالرنس پالیسی” کا اعلان کیا تاہم ان میں سے بہت سے معاملات میں، گواہوں کی شہادتیں، پوسٹ مارٹم رپورٹس، اور دیگر شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ متاثرین کو حقیقت میں پھانسی دی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here