نیویارک (پاکستان نیوز) 47 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں ان کی مقبولیت کا گراف منفی سطح پر پہنچ چکا ہے، جبکہ صرف 3 ریاستوں وائیومنگ (14)، ایڈاہو (9) اور ویسٹ ورجینیا (6) میں ان کی مثبت مقبولیت برقرار ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت سب سے کم یعنی ـ83 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد میری لینڈ اور ورمونٹ میں ـ50 کی سطح دیکھی گئی، جو روایتی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کے مضبوط علاقے شمار ہوتے ہیں۔ قومی سطح پر رائٹرز اور اِپسوس کے جائزے کے مطابق محض 33 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی کی توثیق کی ہے، جو 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ان کا سب سے کم درجہ ہے۔ عوامی مقبولیت میں اس ریکارڈ کمی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے طول پکڑنے کے اندیشے ہیں۔ سروے کے مطابق 80 فیصد امریکی شہری جن میں 87 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد ریپبلکنز شامل ہیں، اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکہ کا ایران کی جنگ میں ملوث ہونا طویل عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔









