اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رف حسن اور علامہ راجا ناصر عباس کے ساتھ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے، یہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے معاہدہ ہوگیا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کیحمایت یافتہ آزاد نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے، سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے مخصوص نشستیں قانون کے مطابق دیں، ہم وہ ڈاکو منٹیشن آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار پورے پاکستان سے منتخب ہوئے، ہمارا دعوی ہے کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیت چکے ہیں، ہمارے آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے، ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، ہم نے آزاد امیدواروں کو سپورٹ کیا، وہ جیت گئے، ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار کہا گیا، ان کو ٹکٹ پی ٹی آئی نے دیے تھے، فیصلے سے پہلے ہی ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار کے نشان الاٹ ہوئے، الیکشن کمیشن کی نظر میں ان کو آزاد امیدورا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں چاہتے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کریں گے، راولپنڈی کے کمشنر کے بیان سے پتا چلاکہ کس طرح دھاندلی ہوتی رہی، فارم 45 کے مطابق فارم 47 بننا چاہیے، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، پشاور سے 7 سے 8 نشستوں پر ڈی سی اور پولیس افسران نے دھاندلی کی، ہماری ہی پارٹی حکومت بنائے گی۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ پہلا کام بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی ہوگی، شاہ محمودقریشی، پرویز الہی، خواتین اور کارکنوں کی رہائی ہمارا ہدف ہوگا، صوبوں اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف حکومتیں بنائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جتنی سپورٹ کی ہے اس پر شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ ہماری حمایت کی۔