بیرون ممالک ؛29 ہزار پاکستانی قید

0
54

اسلام آباد(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں کے 87 ممالک میں 29 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں جن میں سے 6550 ملزمان ہیں جبکہ 22 ہزار 500 قیدی ہیں جو مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 87 ممالک کے 93 شہروں میں قید پاکستانیوں میں امریکی شہر واشنگٹن میں 44 پاکستانی قید ہیں جبکہ ہیوسٹن میں 10 ملزمان اور 16 قیدی ہیں۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر جہاں 18 لاکھ کے قریب پاکستانی مقیم ہیں وہاں 330 پاکستانی قید ہیں۔ فرینکفرٹ میں ایک 24 ہزار پاکستانی مقیم ہیں اور 78 پاکستانی قید ہیں جبکہ 16 کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات چل رہے ہیں۔ سپین کے شہر کے شہر میڈرڈ میں دو لاکھ 60 ہزار پاکستانی جن میں سے 80 قیدی ہیں جبکہ 26 کے خلاف مقدمات زیر التوا ہیں۔ اٹلی کے شہر روم میں پاکستانی کی آبادی تو تین لاکھ ہے لیکن وہاں پر 130 پاکستانی قیدی ہیں جبکہ 200 مختلف مقدمات میں زیرِحراست ہیں۔ یونان میں 615 پاکستانی قید ہیں جبکہ 196 کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ ایشیائی ممالک میں انڈیا کے شہر نئی دہلی میں 214 پاکستانی زیر حراست ہیں جبکہ 58 کو عدالتوں کی جانب سے سزا سنا کر جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ افغانستان کے شہر قندھار میں صرف 8 پاکستان جبکہ 6 حراست میں ہیں۔ ملائشیا کوالالمپور میں ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی آباد ہیں جن میں سے 155 قیدی جبکہ 100 افراد زیر حراست ہیں۔ انقرہ میں 147 پاکستانی عدالتوں سے سزا پا کر جیلوں میں ہیں جبکہ 161 مختلف مقدمات میں پالیس اور دیگر اداروں کی حراست میں ہیں۔ قطر میں 338 پاکستانی مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ بحرین میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 450 ہے۔ ابوظہبی میں 5292 پاکستانی مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ دبئی میں قید پاکستانیوں کی تعداد 3300 ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here