پاکستان میں انسانی حقوق کا معاملہ کینیڈین پارلیمنٹ میں اُٹھانے کی تیاریاں

0
48

ٹورانٹو(پاکستان نیوز) کینیڈا میں پاکستانیوں نے ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد اور حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے آئینی حقوق اور پرامن طریقے سے مطالبہ کرنے والوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے مطالبات 14 جون کو پارلیمنٹ ہل، اوٹاوا میں پاکستانی ورثے سے تعلق رکھنے والے کینیڈینز نے پیش کیے تھے۔ریجینا ایس کے کے ایم پی مائیکل کرم، مونٹریال کے ایم پی سمیر زبیری اور لاوال سے ایم پی فیصل الخوری نے ان کے تحفظات سنے اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔ کینیڈین حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے تمام معقول راستے استعمال کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here