امریکہ کو ڈبلیو ایچ او کا حصہ بناﺅں گا:جوبائیڈن

0
161

صدر منتخب ہونے کی صورت میںعالمی سطح پر امریکی قیادت کو دوبارہ بحال کروں گا ، ٹرمپ کے دستبرداری نوٹیفکیشن پر صدارتی امیدوار کا رد عمل

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی سابق نائب صدر و ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبرداری کا نوٹیفکیشن جمع کرانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ صدر بن کر امریکہ کو عالمی ادارہ صحت کا دوبارہ حصہ بناﺅں گا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں امریکہ کو پہلے روز عالمی ادارہ صحت کا دوبارہ حصہ بنائیں گے اور عالمی سطح پر امریکی قیادت کو دوبارہ بحال کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here