شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کی تہران میں نمازِ جنازہ ادا

0
3

تہران (پاکستان نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ عقیدت و احترام اور گہرے سوگ کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نمازِ جنازہ ممتاز مذہبی شخصیت آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور تہران کی سڑکیں سوگواروں سے کھچا کھچ بھر گئیں۔ نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور دنیا بھر کے سو ممالک کے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی سپریم لیڈر کو ان کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنازہ گاہ اور تہران کے تمام اہم راستوں پر سیاہ لباس پہنے لاکھوں شہری موجود تھے جو انصاف کے حصول اور انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم لہرا رہے تھے اور انہوں نے اپنے محبوب قائد کو الوداع کیا۔ شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے طے شدہ شیڈول کے مطابق کل صبح جنازے کا جلوس تہران سے مذہبی مرکز قم روانہ ہوگا جہاں سے تدفین سے قبل میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔ تمام مراحل کی تکمیل کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایران کے شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ہوئی تھی جس کے بعد 8 مارچ کو یعنی تقریباً ایک ہفتے کے اندر ہی نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی تدفین فوری طور پر عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here