واشنگٹن (پاکستان نیوز) اداکارہ سیلما بلیئر کو مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز کلمات ادا کرنے مہنگے پڑ گئے، اداکارہ کو سوشل میڈیا ریمارکس پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد اداکارہ نے اپنے بیان پر عوام سے معافی مانگ لی ہے ، گزشتہ ہفتے سے انسٹاگرام پر اسلامو فوبک تبصرہ وائرل ہونے کے بعد اداکارہ سیلما بلیئر کو آن لائن ردعمل کا سامنا ہے۔اداکارہ نے اپنے بیان میں مسلم خاتون رہنما راشدہ طالب کو “جھوٹا”، “احمق” اور “نفرت آمیز دشمن” قرار دیا اور کہا کہ “سچ یہ ہے کہ یہودیوں کو عربوں نے نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان تمام دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے غنڈوں کو ملک بدر کریں۔ اسلام نے مسلم ممالک کو تباہ کر دیا اور پھر وہ یہاں آ کر ذہنوں کو تباہ کر دیتے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹے ہیں۔ کانگریس میں واحد فلسطینی امریکی، راشدہ طالب نے بل کو پہلے سے موجود وفاقی قانون کے ساتھ بے کار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ “یہ صرف ایک اور GOP پیغام رسانی کا بل ہے جسے عرب مخالف، فلسطینی مخالف، اور مسلم مخالف نفرت کو بھڑکانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو ہماری جیسی کمیونٹیز کو غیر محفوظ بناتا ہے۔