نیویارک (پاکستان نیوز) لوزیانا کے کانگریس مین لیوک لیٹ لو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ، لیوک کی عمر 41 برس تھی اور ان کو کورونا علامات ظاہر ہونے پر اوشنر کے ایل ایس یو ہیلتھ سینٹر میں منتقل کیاگیا تھا جہاں انھوں نے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں، کانگریس مین کے ترجمان نے دعائیں اور سپورٹ کرنے والے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، لیوک میں 18 دسمبر کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔