پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی قونصلیٹ میں پروگرام کا اعلان

0
158

پروگرام 27فروری کو ہوگا ، تاجروں کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی قونصلیٹ امریکہ سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جوکہ 27فروری بروز جمعرات کو شام ساڑھے پانچ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک منعقد ہوگا ۔پروگرام کے دوران رجسٹریشن اور نیٹ ورکنگ کا عمل ساڑھے پانچ سے چھ بجے تک جاری رہے گا ، قونصل جنرل کی جانب سے شرکا کو شام چھ بجے خوش آمدید کیا جائے گا ، سوا چھ بجے پینل بحث شروع ہوگی ، 7سے 7:15کے درمیان سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوگا ۔مزید معلومات کے لیے طلعت محمود سے فون نمبر (646)496-8398 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here