اللہ تعالیٰ مرحوم کو نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت عطا فرمائیں ، امین
نیویارک(پاکستان نیوز) محترم شوکت بھائی کچھ دنوں پہلے رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نعت خواں ہونے کا شرف بھی اللہ نے نوازا تھا۔ دوسرے انسانوں کی مدد میں بھی مصروف رہتے تھے، نعت کے حوالے سے میری اصلاح بھی کرتے رہتے تھے۔ اللہ پاک اپنے پیری حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے محترم شوکت بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ محترم شوکت بھائی کی قبر کو اپنے اور اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نور سے منور فرمائے اور بروز حشر ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت عطا فرمائیں اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ثم آمین دعا گو۔