واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا اپنا متوقع دورہ منسوخ کر دیا ہے، جس کے بارے میں ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ رواں برس کواڈ کواڈریلیٹرل ڈائیلاگ) اجلاس کے سلسلے میں بھارت جائیں گے ۔ اس فیصلے کے بعد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نئی پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے ، جو کہ کئی دہائیوں سے ایک مستحکم اتحادی تعلقات کی نمائندگی کر رہا تھا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے تین دہائیوں پرانے بھارت امریکا رومانس کو ختم کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے دونوں ملکوں کے صدور نے بھارت کو ایک ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر دیکھا اور اپنے بڑے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اختلافات کو نظر انداز کیا۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے اپنی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر چین کے حوالے سے ، ایک نیا رخ اختیار کیا ہے، جس کے باعث بھارت کے ساتھ
تعلقات میں تنا پیدا ہوا ہے۔









