واشنگٹن(پاکستان نیوز) رکن کانگریس کین کالورٹ نے چاند پر فوجی اڈے بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہچین کے چاند پر فوج تعینات جبکہ روس کے زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھنے کا خدشہ ہے خلائی جنگ کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ دہائی کے اختتام تک فورس تعینات کر دینگے، تفصیلات کے مطابق رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کیلئے امریکی فوج چاندپر اڈے قائم کریگی۔ ایوان نمائندگان میں دفاعی امور سے متعلق ذیلی کمیٹی کے سربراہ کین کالورٹ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کریگا جبکہ روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔