بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے دوران ان کے سر پر چاند ستارہ نمودار ہوگیا

0
117

 

راج ناتھ سنگھ چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی کشیدگی پر پالیسی بیان دے رہے تھے

نئی دہلی ( پاکستان نیوز) بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگ کی تقریر کے دوران ان کے سر پر چاند تارہ نمودار ہو گیا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے سر پر پڑنے والے روشنی سے ہو بہو چاند ستارے جیسا عکس نظر آنے لگا۔ بھارتی میڈیا بھی وزیر دفاع کی تقریر براہ راست دکھا رہا تھا جس میں وہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی کشیدگی پر پالیسی بیان دے رہے تھے ، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ہندو انتہا پسند وزیر دفاع کے سر پر چاند ستارہ بننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here