نیویارک (پاکستان نیوز)عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غیرقانونی ریاست قرار دے دیا ہے ، یہ بھی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسے دنیا بھر میں ایک خودمختار قوم کے طور پر تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے علیحدہ اور خودمختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق قرار دے دیا۔دی ہیگ میں منعقدہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ عدالت اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر اپنی رائے دینے کا حق رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ 1958 کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ سمیت انہیں پانی اور غذائی امداد پہنچانے کا پابند ہے، تاہم اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ عدالت نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی جائیدادوں پر جاری قبضے سے اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ساتھ ہی اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شہریوں کو زبردستی بے دخل کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔