لندن، پیرس (پاکستان نیوزز) یورپی پارلیمان نے سیاہ فام افراد کے حقوق کے لیے ’بلیک لائیوز میٹر‘ مہم کی حمایت کردی، دنیا بھر میں جاری اس پر امن تحریک کے حق میں یورپی پارلیمان کے ممبران نے قرارداد منظور کی ہے ، امریکی شہری فلائیڈ کی پرتشدد ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز کے خلاف مہم نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیا، دوسری طرف فرانسیسی پولیس نے امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کرنے پر پابندی عائد کر دی، پیرس پولیس اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا عوامی اضطراب اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرات کی وجہ سے پیرس میں تین مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی جس میں سے ایک امریکی سفارت خانے کے سامنے کیا جانا تھا۔