غزہ میں بچے کی نعش منہ میں دبائے کتے کی تصویروائرل

0
102

غزہ (پاکستان نیوز) غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ مثال قائم ہوئی ہے کہ انسانیت بھی شرما جائے، غزہ کی ایسی ہی تصویر نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے جس میں ایک کتا شیر خوار بچے کی نعش کو دانتوں میں دبائے سنسان سڑک سے گزر رہا ہے ، سوشل میڈیا پر اس تصویر نے تہلکہ مچا دیا ہے لیکن اسرائیل، امریکہ سمیت بڑی ریاستوں کے غصے، رعونیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ، جبکہ دنیا بھر میں مسلمان چیخ چیخ کر عالم اسلام اور یورپی ممالک سے فلسطین میں قتل عام بند کروانے کی دہائی دے رہے ہیں ۔اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں فلسطین میں بچوں، خواتین سمیت 33ہزار 175 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here