نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے شہریوں کو جعلسازوں سے محفوظ رہنے کے لیے وارننگ جاری کر دی، شہر میں جعلسازی کی متعدد وارداتیں پیش آ رہی ہیں، جس سے پولیس شہریوں کو باخبر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس کی جانب شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ پی بی اے کسی طور پر فون پر پیسوں کی پیشکش نہیں کرتی ہے، شہری ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔جعلساز خود کو پی بی اے تنظیم کا ممبر بتاتے ہیں جبکہ PBA کی تنظیم 2011 میں قائم کی گئی جو نیویارک سٹیٹ ایجنسی پولیس سروسز یونٹس کے تقریباً 1,200 ممبران کی نمائندگی کرتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ریاستی پولیس کی جانب سے 607 کی وارننگ بروقت تھی۔