ولیم ای ٹوڈ پاکستان میں نئے امریکی سفیر نامزد

0
165

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ نے ڈپٹی انڈر سیکرٹری فار مینجمنٹ ولیم ای ٹوڈ کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کر دیا۔ ولیم ای ٹود نے حالیہ دنوں میں امریکہ کے جنوب اور وسطی ایشیائی امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری کے طورپر کام کیا ہے۔ وہ فروری 2018ءمیں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے مینجمنٹ مقرر کئے گئے تھے۔ ولیم ای ٹوڈ جون 2017ءسے مئی 2019ءتک قائم مقام انڈر سیکرٹری فار مینجمنٹ رہے جبکہ جون 2017ءسے جنوری 2019ءتک انہوں نے فارن سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے طورپر کام کیا۔ ولیم ای ٹوڈ کمبوڈیا اور برونائی کیلئے امریکہ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کابل میں امریکی سفارتخانے اور امریکی محکمہ خارجہ میں ذمہ داریاں نبھائی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here