واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں منپریت مونیکا سنگھ نے پہلی سکھ خاتون جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ منپریت مونیکا سنگھ نے ہیرس کاونٹی جج کے طور پر حلف اٹھا یا ہے۔ سنگھ کی پیدائش اور پرورش ہیوسٹن میں ہوئی اور اب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کیساتھ بیلیئر میں رہتی ہیں۔ سنگھ کے والد 1970 کی دہائی کے اوائل میں امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔