واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی شہریوں نے اسرائیل کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق38اعشاریہ ایک فیصد امریکیوں نے کہا کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم اور نسل پرستی کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے بتسلیم کے فراہم کردہ اعدادوشمار میں بھی اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔اس طرح38فیصد امریکیوں نے اسرائیل کو دی جانے والی امداد روکنے کا مطالبہ کیا۔28اعشاریہ9فیصد نے دیگر آپشنز کے استعمال پر زور دیا ہے۔