لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر کلمہ پڑھ لیا۔ ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کر رہے ہیں۔ ڈچ ویلی نے بھی انسٹاگرام سٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔