واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) صدر بائیڈن آئندہ ماہ جولائی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی شامل ہو گی، انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے پیر کی رات صحافیوں کو بتایا کہ دورہ بہت پہلے سے متوقع تھا،بائیڈن سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات کریں گے، انھوں نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے کانگریس میں ڈیموکریٹک اتحادیوں کی جانب سے واضح منظوری حاصل کی گئی، دونوں حکام کے درمیان ملاقات 13 یا 16 جولائی کو متوقع ہے، صدر بائیڈن خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے جدہ جانے سے قبل اسرائیل اور مغربی کنارے کا بھی دورہ کریں گے۔سینئر عہدیدار نے کہا کہ ولی عہد کے ساتھ بائیڈن کی ملاقات کے دوران سعودی شاہ سلمان کو بھی شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے کہ سعودی ولی عہد محمد نے خاشقجی کو “گرفتار کرنے یا قتل کرنے” کے منصوبے کی منظوری دی تھی جسے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں لایا گیا تھا جہاں اسے قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا۔ صدر نے مصنف کی موت پر درجنوں سعودی حکام پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، ہم تعلقات کو توڑنا نہیں چاہتے، کیونکہ سعودی عرب آٹھ دہائیوں سے امریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے، اور مزید کہا کہ انتظامیہ کی حکمت عملی انسانی حقوق کے مسائل کو ”پیچھے” اُٹھانا ہے۔