پاکستانی اشرافیہ ساڑھے 26کھرب اپنی مراعات پر خرچ کرتی ہے، عالمی رپورٹ

0
147

کراچی (پاکستان نیوز) عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے 26کھرب 60 ارب روپے (17.4 ارب ڈالر) اشرافیہ کی مراعات پر خرچ ہوتے ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، یو این ڈی پی کی کنی وگناراجا کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر، جاگیردار، سیاسی طبقہ اور اسٹیبلشمنٹ سمیت پاکستان کی اشرافیہ کو دی جانے والی معاشی مراعات ملکی معیشت کا چھ فی صد ہے جو تقریباً سترہ عشاریہ چار ارب ڈالر (2,659,590,000,000 روپے) بنتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تحت نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ (این ایچ ڈی آر) جاری کی گئی جس میں 22کروڑ نفوس کے ملک پاکستان میں عدم مساوات کے معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here