کینیڈاکا 90 ہزار غیر ملکی طلبہ / ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

0
146

ٹورنٹو (پاکستان نیوز )کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا میں بعض پاکستانی طلبہ کو بھی سہولت ملنے کا امکان ہے۔امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔ مستقل رہائش کا پروگرام 6 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔کینیڈا کے امیگریشن وزیر کے مطابق ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں ایک سال کام کا تجربہ رکھنے والے افراد اہل ہوں گے۔ گزشتہ 4 سال کے دوران پوسٹ سیکنڈری ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹس بھی اہل ہوں گے۔فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ پروگرام چھ مئی سے نافذ العمل ہو گا۔ اس میں ایسے غیر ملکی ملازمین شامل ہوں گے جنہوں نے ہیلتھ کیئر اور دوسرے شعبوں جیسے گروسری سٹور کیشیئر، شیلف سٹاکرز، ٹرک ڈرائیورز اور فارموں میں کام کرنے کا کم از کم ایک سال کا تجربہ ہو گا۔ وزیر برائے امیگریشن مارکو مینڈسینو کا بدھ کو پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ اقدام کینیڈا کے رواں سال چار لاکھ تارکین وطن کو خوش ا?مدید کہنے کے ہدف تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔ یہ تعداد گذشتہ سال سرحدوں کے بند ہونے کی وجہ سے امیگریشن میں ا?نے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔وزیر برائے امیگریشن نے مزید کہا کہ ’یہ نئی پالیسیاں عارضی حیثیت کے افراد کو کینیڈا میں اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے، ہماری معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے اور ہماری تعمیر نو میں مدد دیں گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’ا?پ کی حیثیت عارضی ہو سکتی ہے، لیکن ا?پ کی شراکت دیر پا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اپ رہیں۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here