لاہور(پاکستان نیوز) لاہورمیں تعینات قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے نے کہا ہے کہ2018تا2020 پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد دی، سرمایہ وہیں لگتا ہے جہاں قواعد شفاف ہوں،پاکستان سالانہ 800طلبا، پیشہ ور افراد امریکا بھیجتا ہے،پنجاب میں 6جامعات کے ساتھ شراکت داری ، طلبا کو انگریزی سکھائی جاتی ہے، جنوبی پنجاب میں 10ہزارنوجوانوںکیلئے کاروباری مواقع پیدا کیے،کورونا کی 4.20کروڑ ویکسین دی، زراعت، لائیواسٹاک، کاروبار، صحت، گورننس ، توانائی، پنجاب میں پولیس، عدالتی اور جیل کے شعبوں کی مضبوطی کیلئے تعاون کیا، پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، پنجاب اگر کاروبار کے سازگار مواقع کو اجاگر کرے تو یہ امریکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لئے اور بھی پرکشش مقام بن سکتا ہے،معاشی ترقی میں حکومتیں نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے، حکومتیں بھی معاشی ترقی کے لئے ماحول کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاکہ کاروبارکو پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔