اویغور مسلم نسل کشی سے منسلک چینی کمپنیاں بلیک لسٹ قرار

0
223

نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بائیڈن حکومت کی جانب سے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی سے وابستہ چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے اقدام کی بھرپور پذیرائی کی ہے ۔دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر ) نے یوایس ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی جانب سے 10 کمپنیوں پر پابندی کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ، گزشتہ ماہ بھی صدر بائیڈن نے ایغور مسلمانوں کے خلاف مظالم سے جڑی پانچ کمپنیوں کو ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی فہرست میں جائزہ لینے کے لیے شامل کیا تھا ، امریکہ کی حکومت کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 53 کے قریب چینی کمپنیوں کو بند کیا گیا ہے جوکہ کسی نہ کسی طور پر ایغور مسلمانوں کے خلاف مظالم کا حصہ تھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here