(پاکستان نیوز) نیویارک(پاکستان نیوز) فوربز نے خواتین اورنوجوان سمیت نئے ارب پتی افراد کی تفصیل بھی بتا دی، 2578 افراد کی فہرست میں 234افراد پہلی بار بطور ارب پتی شامل ہو سکے۔ امریکی گلوکارہ ریحانہ کو امیر ترین خاتون موسیقار قرار دے دیا گیا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق34سالہ گوکارہ روبن ریحانہ کے پاس ایک ارب70 کروڑ ڈالر ہیں۔ ان کی دولت میں نمایاں اضافہ کاسمیٹکس پراڈکٹس کاروبار سے ہوا۔ لارڈ آف دی رنگز کے ڈائریٹر پیٹر جیکسن بھی ارب پتی افرادکی فہرست میں شامل ہو گئے ۔ ان کی دولت ایک ارب50کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔ فہرست میں دنیا کے 12ارب پستی ایسے بھی شامل ہیں جن کی عمر30برس سے کم ہے۔ دنیا کی 10امیر ترین خواتین کوبھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فوربز نے دولت میں خاطر خواہ کمی کے باعث ارب پتی نہ رہنے والے افراد کا بھی ذکر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپورٹس بیٹنگ سے تعلق رکھنے والے شیلوم میکنزی کی دولت میں ایک ارب70کروڑ سے کم ہو کر900ملین رہ گئی۔الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ امریکی شہری Scaringe RGبھی ارب پتی نہیں رہے ان کی دولت3ارب40کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 700ملین ڈالر رہ گئی ہے۔