اسلام آباد (پاکستان نیوز) اپیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی سربراہی میں امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ پاکستان کو انتہائی کامیاب قرا ر دیا گیا ہے، کانگریس مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) جیک ویرن نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں جوکہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی کانگریس مین کی پوسٹ پر مثبت ردعمل دیا گیا جس کو دونوں ممالک کی جانب سے سراہا گیا۔