غزہ جنگ، اسرائیل تیزی سے عالمی حمایت کھو رہا: ٹرمپ

0
14

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ہزاروں فلسطینی شہریوں کے قتل کو اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نیجتے میں اسرائیل تیزی کے ساتھ عالمی حمایت سے محروم ہو رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار ہیوم کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی حمایت میں مزید کمی کو روکنے کے لئے اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ فوری بند کر دینی چاہیے۔ اکلوبر جیسا حملہ امریکہ پر کیا جاتا تو اس کا ردعمل بھی اسرائیل جیسا ہی ہوتا لیکن اس کے بعد اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے گھروں کی ہول سیل تباہی بہت بڑی غلطی ہے۔ یہ دنیا کے لئے بہت بری تصویر ہے جو سب دیکھ رہے ہیں۔ میں ہر رات غزہ میں لوگوں پر عمارتیں گرتے دیکھتا ہوں۔ اسرائیل نے اپنے اوپر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جو کرنا ہے وہ کرے لیکن عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائیاں نہیں کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here