مسلم کونسل آف برطانیہ کا ڈیلی میل پر اسلام فوبیا کو ہوا دینے کا الزام

0
279

لندن (پاکستان نیوز) مسلم کونسل آف برطانیہ نے معروف میڈیا آرگنائزیشن ڈیلی میل پر مسلمانوں کے خلاف مذہنی نفرت بڑھانے کا الزام عاد کر دیا ہے، ٹوری قیادت کی جانب سے سیکرٹری جنرل زارا محمد سے ملاقات کے بعد ڈیلی میل نے مسلمانوں کیخلاف پراپیگنڈا مہم کو ہوا دی، مسلم کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے مقابلے میں اب اس اسلامو فوبیا کو برطانوی پرنٹ میڈیا میں نامعلوم ذرائع اور ان کے دوستوں کے ذریعہ ہتھیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے تنگ تقسیم ایجنڈے کو قومی مفادات یا مشترکہ مفادات کو مقدم رکھا۔ڈیلی میل کی سیاسی نامہ نگار کلیئر ایلی کوٹ نے مورڈاونٹ پر الزام لگایا کہ وہ کمیونٹی گروپ کا ‘حکومتی بائیکاٹ توڑ رہا ہے’، جو کہ 500 سے زائد مسلم تنظیموں کی نمائندگی کرتا ہے۔واضح رہے کہ اپنے قیام کے بعد سے مسلم کونسل آف برطانیہ ویسٹ منسٹر کی سیاست میں مصروف رہی ہے اور حالیہ برسوں میں کنزرویٹو پارٹی کے اندر اسلام فوبیا کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔سابق سیکرٹری جنرل اقبال سیکرانی کو 2005 میں ملکہ کی جانب سے ‘کمیونٹی کی خدمت اور بین المذاہب مکالمے’ کے لیے نائٹ ہڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here