پاکستانی پناہ گزینوں میں148 فیصد اضافہ

0
84

اسلام آباد(پاکستان نیوز) گزشتہ 10برسوں میں پاکستانیوں کا بیرونی ممالک پناہ لینے میں 148فیصد اضافہ ہوا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق 2012ء میں 23ہزار 704پاکستانیوں نے باہرپناہ لی۔ 2013ء میں یہ تعداد 48ہزار 543تک پہنچی۔ 2020ء میں 61ہزار 429پاکستانیوں نے پناہ لی۔ 2021ء میں 56ہزار 687، 2022ء میں 59ہزار 126نے پناہ لی۔ 2020ء سے اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ 31ہزار 753پاکستانیوں نے پناہ لی۔ 28ہزار344 نے جنوبی افریقہ ، 27ہزار 214 نے جرمنی جبکہ امریکہ میں 26ہزار 765،کینیڈا میں 8ہزار 453 اور برطانیہ میں 17ہزار 446پاکستانی پناہ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے غیر قانونی راستے سے یورپ جانے والوں کے ساتھ حادثات میں بھی اضافہ ہوا ۔ 2023ء میں اب تک 450سے زائد پاکستانی سمندری حادثات میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اسی سال اب تک پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے 700سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ 2022ء میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے 3ہزار 800کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ۔ 2021ء میں پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے 1ہزار 924افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ 2020میں پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے 1ہزار 776سے زائد افراد سمندری حادثات میں ڈوب چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here