خواتین کیلئے خطرناک مقام ان کا گھر ہے

0
10

جنیوا (پاکستان نیوز) خواتین کے لیے سب سے خطرناک مقام ان کا گھر ہے کیونکہ زیادہ تر خواتین و لڑکیاں قریبی ساتھی یا خاندان کے فرد کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں، یہ انکشاف خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ، اقوام متحدہ کے خواتین اور منشیات و جرائم کے دفتر نے کہا ہے عالمی سطح پر، 2023 کے دوران تقریباً 51 ہزار خواتین اور لڑکیوں کی موت کا ذمہ دار ان کا قریبی ساتھی یا خاندان کا فرد تھا، اقوام متحدہ کے مطابق یہ تعداد 2022 میں 48 ہزار 800 تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے ساتھیوں اور خاندان کے ہاتھوں سب سے زیادہ خواتین افریقہ میں قتل ہوئیں، یورپ اور امریکہ میں خواتین کا جان بوجھ کر قتل زیادہ تر قریبی ساتھیوں کے ذریعے ہوا، اس کے برعکس، مردوں کا قتل اکثر گھر اور خاندان سے باہر ہوتا ہے ، دونوں اداروں نے کہا بروقت اور موثر مداخلت سے خواتین کے خلاف تشدد کو روکا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here