نیویارک (پاکستان نیوز ) صدارتی امیدوار مائیکل بلومبرگ ایک مرتبہ پھر خبروںمیں آ گئے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کو اپنی دولت انتخابی مہم میں ضائع کے الزام میں تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے ، میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق مائیکل بلوم برگ اپنے پیسے انتخابی مہم پر درست انداز سے خرچ نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس کو غیر ارادی طور پر خرچ کر رہے ہیں جس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے جبکہ ان کی حمایت میں یہ آرا بھی آ رہی ہے کہ مائیکل بلومبرگ اپنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں اور اس کے متعلق کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔