غیر ملکی سرمایہ کاری میں40فیصد اضافہ

0
132

اسلام آباد (پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 22 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔2ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 7کروڑ 63 لاکھ ڈالر نکال لیے،جولائی اگست کے دوران حکومتی تمسکات اور بانڈز میں 5 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔جولائی اگست میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے 22 فیصد کم رہی اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020میں بیرونی سرمایہ کاری 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہی۔اگست میں ناروے سے 4.50کروڑ، نیڈرلینڈ سے 2.33کروڑ اور مالٹا سے 1.85کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔اگست 2019 کے مقابلے رواں سال اگست میں بیرونی سرمایہ کاری 37 فیصد کم رہی،رواں مالی سا ل جولائی سے اگست کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 21 کروڑ ڈالر رہی۔گذشتہ مالی سال کے ابتدائی دومہینوں کے مقابلے رواں سال بیرونی سرمایہ کاری 22 فیصد کم رہی،دوماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 40 فیصد بڑھ کر 22 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی۔دومہینو ں میں اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاری 310 فیصد کم ہوکر 7.63کروڑ ڈالررہی،سرکاری شعبے میں دو مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 16 فیصد کم ہوکر 5.98کروڑ ڈالر رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here