ریاست کے تمام اسکولوں پر بھی اطلاق لازم، میرا بس چلے تو حالات معمول پر لا کر ان احکامات کو جلد از جلد منسوخ کر دوں، گورنر پریٹزکر
شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے میں نافذ کردہ “STAY AT HOME” کے احکامات میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی، اس کا اعلان گورنر الی نائے J.B.Pritzker نے منگل کو کیا۔ میڈیا کانفرنس میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے گورنر نے واضح کیا کہ حالات کے معمول پر آنے کی پیشرفت جس قدر جلد ہو، وہ اس حکم کی تنسیخ کو اتنی ہی جلدی منسوخ کرنے کی کوشش کرینگے، واضح رہے کہ اس قانون میں توسیع اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی میں چند روز رہ گئے تھے، ان احکامات کے مطابق اب یہ سرگرمیاں بھی 30 اپریل تک بند رہیں گی۔ دریں اثناءمحکمہ¿ صحت کے عہدیداران نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں وباءکے مزید پھیلنے کے شدید خدشات ہیں جس کے باعث ریاست کے ہسپتال، ہیلتھ ورکرز اور فرسٹ رسپانس اداروں و عملہ پر مزید بوجھ بڑھ سکتا ہے، انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے پر زور دیا ہے۔