واشنگٹن(پاکستان نیوز) یہودی اور بھارتی لابی اگلے سال ہونیوالے انتخابات میں ریاست مینیسوٹا سے الہان عمر کو ہر صورت ہرانے کیلئے سرگرم ہو چکی ہے اس کے لئے وہ دیگر مخالف امیدواروں کو بھاری عطیات دے رہی ہے تاکہ وہ 2024ء کے کا الیکشن نہ جیت سکیں جبکہ دوسری جانب الہان عمر نے بھی رابطہ مہم تیز کردی ہے عوام کی ایک بڑی تعداد انہیں1.2ملین ڈالر عطیات دیے ہیں اس کامیاب فنڈ ریزنگ نے ان کے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔2024ء کے پرائمری انتخابات میں اس بار الہان عمر کا مقابلہ منیاپولیس کی فوجداری وکیل سارہ گیڈ سے ہو گا۔ کانگریس کی رکن الہان عمر کا کہنا ہے کہ انہیں سب معلوم ہے کہ کونسی طاقتیں ان کے خلاف سرگرم ہیں اور آنے والے الیکشن میں مخالفین منہ کی کھائیں گے ان کے حلقہ کے عوام ان کے ساتھ ہیں وہ عوامی طاقت کے ذریعے ایک بار پھر اپنے مخالفین کو زیر کریں گی۔