ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو گھٹیا،کرپٹ اور عوام دشمن قرار دیدیا

0
56

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا میں ہزاروں کی تعداد میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں گھٹیا، کرپٹ، بوڑھا اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن امریکی تاریخ کا سب سے بدعنوان شخص ہے جس نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کرپشن کی، واضح ثبوت ہونے کے باوجود خفیہ ایجنسی ایف بی آئی ان کی پردہ پوشی میں لگی ہوئی ہے بائیڈن کی کرپٹ انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں اْس کے حامی یہ نہیں چاہتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024ئ کا الیکشن جیت جائے لیکن امریکی عوام ان کی سازش کو ناکام کر دیں گے انہوں نے الزام لگایا کہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کی انرجی فرم Burisma کے ایگزیکٹوز سے صدر بائیڈن نے 5 ملین ڈالر کی رشوت لی حقیقت یہ ہے کہ صدر بائیڈن، خاتون اوّل ، ان کے عیاش اور عالمی کرپٹ بیٹا ہنٹر بائیڈن سمیت خاندان کے دیگر افراد کو قانونی خطرے کا سامنا ہے ان کی سرکشیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت ذلت پسند ٹولہ ملک چلا رہا ہے اور اْس نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیئے ایف بی آئی کو ہتھیار بنا رکھا ہے۔ امریکی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کے اجتماع میں شرکت نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نیندیں حرام کر دی ہیں صدر بائیڈن کی خواہش ہے کہ سپریم کورٹ کسی طریقے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔ کانگریس کی خاتون رکن مارجوری ٹیلر گرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ ایک بڑے بحران کا شکار ہے واشنگٹن میں حکمران سیاسی طبقہ اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بائیڈن خاندان نے کرپشن کا پیسہ ملکی سالمیت کے عوض حاصل کیا جس کے واضح ثبوت خفیہ ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں عوام کا یہ سمندر مطالبہ کر رہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا مواخذہ ہونا چاہیے۔2024ئ کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ سے بائیڈن کو گھسیٹ کر وائٹ ہاوس سے باہر اور ڈونلڈ ٹرمپ کو باعزت داخل کریں گے۔ نارتھ کیرولائنا کے گورنر ہنری میک ماسٹر نے کہا کہ قوم مسٹر ٹرمپ کی قیادت میں ترقی کی خواہاں ہے بائیں بازو کی جانب سے انہیں ہر موڑ پر کمزور کرنے کی کوششوں کے باوجود وہ مخالفین کے لیئے درد سر بنے ہوئے ہیں انہوں نے نیویارک میں مسٹر ٹرمپ کے خلاف ایک پورن سٹار کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کی کوشش کرنے پر لگائے گئے الزامات کو بد نیتی پر مبنی مقدمہ قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here